آر ڈبلیو ایم سی 6اضلاع میں صفائی ستھرائی کیلئے سرگرم
مساجد، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں صفائی آگاہی مہم بھی جاری
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈویژن کے 6اضلاع کی تمام 22تحصیلوں میں انسداد کوڑا کرکٹ اور صفائی کیلئے بھرپور انداز میں سرگرم ہے، زیرو ویسٹ صفائی آ پریشن کے ساتھ ساتھ بھرپور آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں مساجد، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کیخلاف جرمانوں سے متعلق آگاہی کے اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ آگاہی واک، سکولوں میں طلبا کے ساتھ لیکچرز، ویسٹ پکنگ ایکٹویٹی اور واک کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا ہے کہ شہری بھی اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کریں۔