راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت

راولپنڈی میں گرجا گھروں  کی سکیورٹی مزید سخت

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ یہ اقدامات سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر کیے گئے ہیں۔

 ترجمان پولیس کے مطابق سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اور مختلف تھانوں کی موبائلز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں گرجا گھروں اور گردونواح میں مسلسل گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری ردعمل دیا جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں