گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سفاک قاتل شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔۔
، ملزم یاسین نے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو آہنی راڈ کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (آہنی راڈ) اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔