کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 526افراد گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ میں کرایہ داری ایکٹ کے۔۔۔
نفاذ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ رواں سال اب تک 409مقدمات درج کیے جاچکے ہیں اور 526افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سی پی او نے شہریوں پر زور دیا کہ کرایہ داری اور ملازمین کا اندراج فوری طور پر ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہری اپنی رجسٹریشن متعلقہ تھانہ، پولیس خدمت مرکز یا پنجاب پولیس موبائل ایپ کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔