راولپنڈی، شادی شدہ خاتون کی بے حرمتی کا ملزم گرفتار
گوجرخان (این این آئی) گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کی بے حرمتی کے الزام میں۔۔۔
ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ زیر حراست شخص نے میرے خاوند کی غیر موجودگی میں میرے گھر میں داخل ہو کر مجھ سے زبردستی کی۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔