آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کے طریقہ کار کیخلاف ہائی کورٹ رٹ پٹیشن دائر
مظفرآباد (آن لائن )آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخاب کے طریقہ کار کے خلاف آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ مظفرآباد میں اہم آئینی رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔۔۔
جس میں آئین کی تیرہویں آئینی ترمیم کو بنیادی طور پر چیلنج کیا گیا ہے، یہ رٹ پٹیشن رکن کشمیر کونسل حنیف ملک کی جانب سے راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی ہے ۔