نوشہرہ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 4زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ میں ٹریفک کے 3حادثات، موٹرکار کا ڈرائیور سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ۔۔۔
خاتون سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔ آرمڑ کالونی مانگی روڈ کے قریب تیز رفتار موٹرکار بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی، ڈرائیور میر بلوچ جاں بحق، نوشہرہ چارسدہ روڈ پر خویشگی پایان کے مقام پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا، خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔