آئی ٹی پی اْڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ سکول کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں آئی ٹی پی اْڑان سکوٹی اینڈ موٹر رائیڈنگ سکول کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، پہلے بیچ میں 100خواتین نے اپنی تربیت مکمل کی۔ تربیت کے دوران انہیں کار اور سکوٹی چلانے کی عملی مہارت سکھائی گئی۔ سی ٹی او نے تقریب کے دوران تمام خواتین میں ڈرائیونگ لائسنس اور اسناد تقسیم کیں۔