2025، بینک آف خیبر کو 5.8ارب روپے کا ریکارڈ منافع

2025، بینک آف خیبر کو 5.8ارب روپے کا ریکارڈ منافع

فی حصص آمدنی میں 61فیصد اضافہ، 5.02روپے، ڈیویڈنڈ 3.20روپے فی حصص ہو گیا

 پشاور (دنیا رپورٹ) بینک آف خیبرکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 203واں اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے مالی سال کے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بینک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5.82ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (PAT) حاصل کیا، جو مالی سال 2024کے 3.62ارب روپے کے مقابلے میں 61فیصد کا شاندار اضافہ ہے۔ یہ بینک کی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع ہے۔ اس دوران فی حصص آمدنی 3.12 روپے سے بڑھ کر 5.02روپے ہو گئی، جو بینک کی آمدنی میں مضبوط اضافے ، اخراجات کے نظم و ضبط اور بینک کی تبدیلی کی حکمت عملی پر مسلسل عمل درآمد کی عکاسی کرتی ہے، 31دسمبر 2025تک بینک کی بیلنس شیٹ 453.3ارب روپے کے کل اثاثوں کے ساتھ انتہائی مستحکم رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں