انسانی سمگلنگ کیس، گرفتار ملزم احمد ندیم کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

انسانی سمگلنگ کیس، گرفتار ملزم احمد ندیم  کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت نے ویزا فراڈ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم احمد ندیم کے۔۔۔

 جسمانی ریمانڈ میں دو روز مزید توسیع کر دی۔ سماعت کے دوران جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے حکام نے ملزم احمد ندیم کو عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر کی جانب سے 13روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم تین مختلف بینک اکاؤنٹس آپریٹ کر رہا تھا، عدالت نے ملزم کو 9مارچ کو عدالت دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں