آئی جی اسلام آباد کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ،سکیورٹی کا جائزہ

امن و امان کو متاثر کرنیکی کسی بھی کوشش کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،ناصر رضوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرائضِ منصبی کی انجام دہی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون کے مطابق ہر وقت تیار رہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ شہریوں کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں