غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری، شیعہ علما کونسل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ۔۔۔
بیت المقدس، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلم دنیا کو اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ۔ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، ایران نے وقت کے فرعون کو رسوا کر دیا ہے۔