ڈی سی راولپنڈی، طاہرہ اورنگزیب کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) عیدالفطر پر ڈی سی راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور طاہرہ اورنگزیب نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا۔
انہوں نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کیلئے نہایت اہم ہیں جہاں بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔