FFCکی سال 2026کی پہلی کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد
سرمایہ منڈی کے معروف تجزیہ کاروں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے سال 2026کی اپنی پہلی کارپوریٹ بریفنگ منعقد کی جو ایف ایف سی کے کارپوریٹ ہیڈ آفس راولپنڈی سے آن لائن منعقد ہوئی۔ بریفنگ میں سرمایہ منڈی کے معروف تجزیہ کاروں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ بریگیڈیئر خرم شہزادہ کمپنی سیکرٹری نے اسے شفافیت کے فروغ، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے اور سٹیک ہولڈرز میں باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ چیف فنانشل آفیسر سید عاطف علی نے مالی سال 2025کے دوران کمپنی کی مالی کارکردگی پر پریذنٹیشن دی۔
جہانگیر پراچہ ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیف فنانشل آفیسر کے ہمراہ شرکا کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات اور مشاہدات کے جوابات دئیے۔ انہوں نے ایف ایف سی کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور پائیدار ترقی کے حصول پر غیرمتزلزل توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مضبوط مالی کارکردگی برقرار رکھنے، وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے اور شیئر ہولڈرز و دیگر سٹیک ہولڈرز کیلئے طویل المدتی قدر پیدا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔