سی ای او محکمہ صحت و آبادی مری کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت و آبادی مری نے عید پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مری کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیرِعلاج مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔