مری میں کنٹرول روم مکمل طور پر فعال

مری میں کنٹرول روم مکمل طور پر فعال

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر کنٹرول روم مری کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جہاں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان 24گھنٹے موجود رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

 اس اقدام کے تحت عید کے ایام میں عوام اور سیاحوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کنٹرول روم مری سے رابطے کیلئے فون نمبر 051-9269018 جاری کر دیا گیا ہے جہاں شہری اور سیاح کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں