یومِ پاکستان اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ،ساجد اعوان

 یومِ پاکستان اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ،ساجد اعوان

پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ملکر جد وجہد کرنا ہوگی ،ڈسٹرکٹ بار پنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق خان نیازی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ یومِ قراردادِ پاکستان کی حیثیت سے ایک نہایت اہم اور تاریخی دن ہے ۔ اس روز 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قراردادِ پاکستان پیش کی، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ مسلمانوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار ہندوؤں سے یکسر مختلف تھیں، جس کے پیشِ نظر ایک الگ وطن کا حصول وقت کی اہم ضرورت بن چکا تھا۔ یومِ پاکستان ہمیں اپنے اسلاف کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں