عیدالفطر روزہ داروں کیلئے ایک تحفہ ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری

عیدالفطر روزہ داروں کیلئے ایک  تحفہ ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری

راولپنڈی(دنیا رپورٹ ) صاحبزادہ پیر سید عطائاللہ شاہ بخاری نے جامع مسجد محمدی لالکڑتی میں عید اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عیدالفطر روزہ داروں کیلئے ایک تحفہ ہے۔۔۔

امت مسلمہ کو بونس کے طور پر عید کا تحفہ دیا گیا ہے اور اس عید کے دن کی خوشی منانا مستحب کا درجہ رکھتا ہے ۔ حدیث پاک میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایاجس نے عیدین کی رات میں طلب ثواب کے لیے قیام کیا اس دن اس کا دل نہیں مرے گا جس دن لوگوں کے دل مرجائیں گے ، یعنی عید کا دن کوئی علامتی خوشی اور رسم و رواج کا دن نہیں بلکہ ایک دینی، مذہبی اور پاکیزہ تہوار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں