سکول تعطیلات ،حکومت فیصلہ پر نظر ثانی کرے ، پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

سکول تعطیلات ،حکومت فیصلہ  پر نظر ثانی کرے ، پرائیویٹ  سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد نے حکومت سے سکولز میں 31 مارچ تک تعطیلات کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

 تعلیمی ادارے 24مارچ سے کھولے جائیں ۔ ملک کے 80 فیصد طلباء وطالبات بغیر ٹرانسپورٹ استعمال کے سکول آتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے طلبہ کو آن لائن کلاسز پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ تعلیمی نقصان کے ازالہ کے لیے امتحانات کو فوراً منسوخ کرکے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں