راولپنڈی تعلیمی بورڈ میٹر ک امتحانات ،بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
بائیو میٹرک نہ کرانے والے طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی امتحانات کا آغاز 27مارچ سے ہوگا،401امتحانی مراکز قائم ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب
راولپنڈی(خاورنوازراجہ)راولپنڈی تعلیمی بور ڈ کی جانب سے میٹرک (پہلا سالانہ) امتحانات کے حوالے سے کلاس دہم کے طلبہ و طالبات کو بائیو میٹرک تصدیق کا پابند کردیا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی امتحانی سلپ پر درج سنٹر پر امتحان سے قبل پہنچ کر بائیو میٹرک عمل مکمل کریں، بائیو میٹرک نہ کرانے والے طلبہ وطالبات کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 401 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 148 مراکز طالبات، 138 طلبہ جبکہ 113 مشترکہ مراکز شامل ہیں۔ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مراکز کا اچانک دورہ کریں گی۔