شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تقریب

شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تقریب

اسلام آباد(دنیارپورٹ)شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تقریب، تجدیدِ عہدِ وفا کا اظہار، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ شہر کی کونسل کے معزز اراکین جون ڈیوڈ اور میئر کرس ہومن نے بھی خصوصی شرکت کی۔

بنیادی مقصد نئی نسل کو آزادی کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور قیامِ پاکستان کے لیے ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، جس کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شرکاء نے قومی ترانے گا کر اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے سینئر رہنما غلام مصطفی چودھری ، الطاف عباسی، اسامہ عباسی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں