ایس پی راول کی کھلی کچہری شہریوں کی شکایات سنیں
راولپنڈی(این این آئی) ایس پی راول سعد ارشد نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔۔۔۔
ایس پی راول نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔