راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی آگاہی مہم جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے جمعہ کو شہر کی مساجد میں اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔۔۔۔
مہم کے دوران نمازیوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور شہریوں کو کوڑا کرکٹ پھیلانے پر جرمانوں اور قانونی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری اینٹی لٹرنگ صفائی مہم میں آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں زیرو ویسٹ آپریشن کے ذریعے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں صفائی کو یقینی بنا رہی ہیں۔