اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،21مشکوک افراد تھانے بند
262افراد،179گھرانوں،دو ہو ٹلوں،125مو ٹرسائیکلوں ،98 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران262افراد ،179 گھرانوں،دو ہو ٹلوں،125مو ٹرسائیکلوں اور98 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ21 مشکوک افراد اور 7موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا ۔