سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

سول کاموں کی جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں ،خرم آغا ،امن و امان بارے بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کی زیر صدارت دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی کی بہتری کیلئے اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ امن وامان و سکیورٹی کی بہتری کے اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پلاننگ اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر داخلی دروازوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسلام آباد شہر کے مختلف داخلی راستوں کے اطراف حفاظتی باڑ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے سکیورٹی کے مختلف سول کاموں کی جلد تکمیل کیلئے آئی سی ٹی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کیساتھ ملکر یقینی بنائیں۔ کشمیر چوک منصوبہ کی تکمیل کیساتھ بیوٹیفکیشن پلان بھی ترتیب دیا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید، منظم اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں