مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے پیشگی اقدامات

مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے پیشگی اقدامات

ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ سال مون سون سے متاثرہ ایریاز کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مون سون کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی زیر صدارت قبل از وقت انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ شرکا کو مون سون صفائی مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے تحت شہر بھر کے نالوں کی صفائی جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے تحت ندی نالوں کے ارد گرد بنائی گئی تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں مہم کے تحت شہر بھر میں مین ہولز کے حوالے سے انسپکشن رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ تمام نشیبی ایریاز کے حوالے سے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ سال مون سون سے متاثرہ ایریاز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد مون سون کے دوران نکاسی آب کے عمل کو آسان بنانا ہے ۔ تمام نالوں کی صفائی کے حوالے سے مہم آئندہ چند روز بھی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کا مقصد مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے قبل از وقت تیار رہنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں