آئی سی ٹی پولیس کی کارروائیاں، 39قانون شکن گرفتار
گولڑہ، آبپارہ، نون، شمس کالونی، کرپا میں کارروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 39قانون شکنوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ گولڑہ، آبپارہ، انڈسٹریل ایریا، نون، شمس کالونی، کرپا اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 1,660 گرام چرس، 610گرام ہیروئن، 201گرام آئس، 15بوتلیں شراب، 7پسٹل بمعہ گولیاں اور دو خنجر برآمد کیے گئے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔