کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کا یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ، ملاقاتیں

کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کا  یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ، ملاقاتیں

اسلام آباد(نامہ نگار)کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ کیا۔۔۔

 ،جامعہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اویس روف، قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے سربراہ قاسم علی شاہ، یونیورسٹی آف لاہور کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں جامعہ کے اندر بین الشعبہ جاتی تحقیق کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں