پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظالمانہ وار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظالمانہ وار

عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مزید بوجھ ظلم، پیپلز پارٹی ورکرز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جنگی بحران کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی تکلیف پر ایک ظالمانہ وار ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صفدر عباسی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز، ناہید خان، فیاض علی، کنور زاہد نوید صادق و دیگر عہدیداران نے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری جنگی صورتحال کو جواز بنا کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی قابل مذمت ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ متبادل حکمتِ عملی اپنانے، ذخائر قائم کرنے اور متنوع سپلائی ذرائع کو یقینی بنانے میں حکومت کی ناکامی اس کی نااہلی، دور اندیشی کی کمی اور معاشی مہارت کے فقدان کو بے نقاب کرتی ہے۔  پیپلز پارٹی ورکرز پاکستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی جو عوام کی تکلیف میں اضافہ کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں