راولپنڈی میں سرچ آپریشن، غیرقانونی مقیم 23افغان گرفتار
تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے 15،روات سے گرفتار 8افراد تھانے منتقل
راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف سرچ آپریشن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23افغانوں کو گرفتار کیا گیا ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں سرچ آ پریشن کے دوران 15افغان باشندوں کو تحویل میں لیا گیا ،جانچ پڑتال کے دوران افغان باشندوں کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزات جعلی نکلیں جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ۔ زیر حراست افرادمیں نکیال خان ،محمد جاوید اعجاز، عمران ، یاسمین بی بی، عبدالعزیز ،سمین خان ،محمد نبی، محمد تیموراسماعیل، عامر خان، ابراہیم گل بشرے اور عبدالغنی شامل ہیں۔ادھر روات پولیس نے بھی نجی ہا ؤسنگ سو سائٹی سے ایک ہی خاندان کے 8 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا ۔مزید تفتیش جا ری ہے ۔