کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد کی مکران میڈیکل کالج کا دورہ

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان  کے وفد کی مکران میڈیکل کالج کا دورہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد نے مکران میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال تربت میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی سہولیات کی منظوری اور جائزہ کے لیے دورہ کیا۔۔۔

 وفد کی قیادت صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد نے کی۔ پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افضل خالق نے بریفنگ دی ۔ ٹیم نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، انفراسٹرکچر، اور تدریسی و طبی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں