تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، یاسین بلوچ
راولپنڈی (اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ۔۔۔۔
وہ راولپنڈی میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ان کی سابقہ تعیناتی کے دوران انتظامی امور میں بہتری اور مختلف اصلاحات متعارف کروائی گئیں، جن کا مقصد ضلع بھر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانا تھا۔