چیئرمین پاکستان سٹیزن رائٹس موومنٹ کی ملک گیر سائیکل چلائو مہم شروع کرنے کا اعلان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان سٹیزن رائٹس موومنٹ ظہیر اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملک گیر سطح پر ’سائیکل چلاؤ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی، خصوصاً سفید پوش طبقے کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ عوام دوبارہ سائیکل استعمال کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ انہوں نے شہباز شریف، مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو سمیت حکومتی عہدیداران کو سائیکل تحفے میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ بھی عوام کے ساتھ برابری کا مظاہرہ کرے۔