نجی سکولز کی رجسٹریشن فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ قابل ستائش، مشترکہ بیان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ایپسما کے مطالبہ پر پنجاب بھر کے نجی سکولز کی رجسٹریشن فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ اور جرمانوں سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر۔۔۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، وزیر قانون رانا محمد اقبال خان، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن رانا عبدالقیوم اور ایپسما کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عباس کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، امجد علی، فرقان چوہدری، ابرار احمد، حسنین چوہدری، فواد حنیف، عباس علی شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔