ریٹینوپیتھی آف پری میچوریٹی کا علاج ممکن بروقت تشخیص نہیں ہو رہی ، ڈاکٹر سمیرا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے عالمی اوسط سے کہیں زیادہ شرح سے بصارت سے محروم ہو رہے ہیں۔
اس کی وجہ ریٹینوپیتھی آف پری میچوریٹی (آر او پی ) نامی آنکھوں کی ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کی بروقت تشخیص نہیں ہو پا رہی۔ پیڈیاٹرک آپتھلمولوجی کی سربراہ اور سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سمیرا الطاف نے بتایا کہ الشفاء ٹرسٹ میں یہ خدمات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ٹرسٹ میں ایک کوآرڈینیٹربھی موجود ہے جو نوزائیدہ بچوں کا ریکارڈ رکھتا ہے اور ان کی سکریننگ کو یقینی بناتا ہے ۔