سپیکر کی نوید قمر کو پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سپیکر کی نوید قمر کو پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن  کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کو پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 سپیکر نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف سید نوید قمر کے لیے بلکہ پوری پارلیمنٹ کے لیے باعث فخر اور عزت ہے ۔ اس انتخاب سے پاکستان کی پارلیمانی نمائندگی بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں