نان بائیوں کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ میں عدالتی حکم کے باوجود نان بائیوں کی گرفتاری کے خلاف۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی،نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد عباسی کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔