سی سی پی ، مسابقت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کی نشاندہی، اصلاحات کی تجاویز

  سی سی پی ، مسابقت اور سرمایہ کاری میں  رکاوٹوں کی نشاندہی، اصلاحات کی تجاویز

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سولر مارکیٹ پر ایک جامع مطالعہ جاری کیا ہے جس میں مسابقت اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں شمسی توانائی کی مارکیٹ کا مسابقتی جائزہ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں کم کرنے ، شفافیت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مخصوص تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ نظام میں کئی ساختی مسائل موجود ہیں جن میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی کمزوری، پالیسی میں ابہام، اور مصنوعات کے معیار سے متعلق خدشات شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں