قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ، سیدال خان

قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ، سیدال خان

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ،وفود سے گفتگو

اسلام آباد (ا پنے رپورٹرسے )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مختلف شخصیات اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جن میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی، سیکرٹری اسلام آباد کلب، سابق نگران وزیر خزانہ امجد رشید، سماجی شخصیات نگہت خورشید، فیصل کاکڑ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور مؤثر پالیسی سازی ناگزیر ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے مؤقف اور اقدامات کو سراہا ہے ۔ پاکستان امن، استحکام اور باہمی تعاون کا داعی ہے اور خطے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں