اٹک میں مفت کمرشل ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز اہم سنگِ میل ، شیخ آفتاب
اٹک (اے پی پی )رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی مسائل کے۔۔۔۔
حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ، ضلع اٹک میں مفت کمرشل ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ایک اہم سنگِ میل ہے ، جس سے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنرل بس سٹینڈ اٹک میں مفت کمرشل ٹرانسپورٹ سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔