پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبول

 پاکستان مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبول

تھا ئی وفد کا تخت بھائی،ٹیکسلا و دیگر بدھ مت کے اہم مقامات کا دورہ راہبوں کی حکومتِ پاکستان کی جانب سے گندھارا تہذیب کے آثار کے تحفظ کی تعریف

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بہترین سفارتکاری کے سا تھ مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔تھائی لینڈ کے بدھ مت راہبوں نے پاکستان میں موجود تاریخی بدھ مت کے مقامات کی زیارت کو زندگی کے مقدس ترین لمحات قرار دے دیا۔ بدھ راہبوں کا 15 رکنی وفد یکم اپریل کو اسلام آباد پہنچا ۔وفد نے سوات، ٹیکسلا، پشاور اور لاہور میں بدھ آثارِ قدیمہ کے مقامات کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ وفد نے درماراجیکا اسٹوپا کا دورہ کیا،جو تیسری صدی قبل مسیح میں اشوک اعظم نے تعمیر کروایا۔تھائی راہبوں نے ٹیکسلا میں جولین خانقاہ کا دورہ کیا جو تقریباً 450 قبل مسیح کی تعمیر ہے ۔وفد نے مردان کے قریب تخت بھائی کے مقام کا دورہ کیا جہاں گندھارا تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ تھائی راہبوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے گندھارا تہذیب کے آثار اور مقدس نوادرات کے تحفظ کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں