مری:تیل قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کا مطالبہ
پٹرولیم کے نرخوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر زمن مانا کرایہ لے رہے گاڑی مالکان کو کرایے کم ،کرایہ نامے آویزاںکرنے کا پابندبنایا جا ئے ،عوام علاقہ
مری(نمائندہ دنیا) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے اثرات عوام تک پہنچا ئے جا ئیں۔ عوام علاقہ ، سیاسی،سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں جب اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرکے مہنگائی کاطوفان عوام پرمسلط کردیاجاتا ہے لیکن جب کمی ہوتی ہے تو اس کامکمل ریلیف عوام تک نہیں پہنچتا ،پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر زمن مانا کرایہ لے رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام گاڑی مالکان کو کرایے کم کرنے اور کرایہ نامے آویزاںکرنے کا پابندبنائیں اورعوام کولوٹنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں ۔