سفارتی کامیابیاں عسکری قیادت کی محنت کا نتیجہ ،عبدالقیوم

  سفارتی کامیابیاں عسکری قیادت کی محنت کا نتیجہ ،عبدالقیوم

نوجوان علم و مہارت سے خود کو آراستہ کریں،یوتھ اسمبلی اجلاس سے خطاب

  ڈھڈیال (نمائندہ دنیا) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں عسکری قیادت کی انتھک محنت اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہیں ، پاکستان نے ایک بار پھر خود کو ایک ذمہ دار اور بااثر عالمی کردار کے طور پر منوایا ہے ۔انہوں نے یہ بات پشاور میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوتھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں خیبر پختونخوا کے تمام 34اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔ عبدالقیوم نے کہا پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے کی راہ ہموار کرنے میں مثبت کردار ادا کیا، جو اس کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا مظہر ہے ۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم سفارتی کامیابی کے حصول میں حکومت کی بھرپور معاونت کی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، مہارت اور مضبوط عزم سے خود کو آراستہ کریں اور ایران جیسی ان اقوام سے سبق حاصل کریں جنہوں نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں