ڈی سی جہلم کی ہدایت پر پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

 ڈی سی جہلم کی ہدایت پر پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ

تمام دکانیں رات8بجے ، ہوٹلز و شادی ہالز 10بجے بندکرنیکی ہدایت

 کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈی پی او جہلم شفیق احمد چودھری کی ہدایات پر شہر بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف، ایس ڈی او شاہد، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم، ایس ایچ او سول لائن راجہ عمران، پولیس اور پیرا فورس کے جوانوں نے شرکت کی، فلیگ مارچ شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں سے گزرا ،تاجران اور شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ تمام دکانیں اور شاپنگ مالز رات آ ٹھ بجے جبکہ ہوٹلز اور شادی ہالز رات دس بجے تک لازمی طورپر بندکرنا ہونگے بصورت دیگر کا رروائی کی جا ئیگی ۔اسسٹنٹ کمشنر آفتاب اشرف نے بتایا کہ میڈیکل سٹورز، ہسپتال، پٹرول پمپس اور بیکریز کو استثنیٰ حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں