حسن ابدال: 1060گرام چرس برآمد ملزم گرفتار
حسن ابدال (اے پی پی) حسن ابدال پولیس نے دورانِ چیکنگ 1060گرام چرس برآمدکرکے ملزم کوگرفتار کر لیا ۔۔۔
تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ایک مشکوک شخص کو روکا، دوران چیکنگ ملزم وکیل خان کے قبضے سے 1060 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔