داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جا ئے ، آئی جی اسلام آباد

 داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جا ئے ، آئی جی اسلام آباد

علی ناصر رضوی کا دورہ ریڈ زون ، پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ریڈ زون ،وینیوز کے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور اہم سرکاری اداروں کے حفاظتی اقدامات کا ازسرِ نو تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر، مربوط اور فول پروف بنایا جائے ، تمام اہلکار ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنا ئیں ،جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات کا استعمال یقینی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مؤثر بنایا جائے ۔ آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ متبادل راستوں کے بارے میں شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کریں اور غیر ضروری رکاوٹوں سے گریز کریں ۔ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں