کمشنر راولپنڈی کا دورہ جھیکا گلی،لینڈ سلائیڈنگ ایریا کا معائنہ
متعلقہ اداروں کو ریسکیو، بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت
مری ( نمائندہ دنیا ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے مری کا دورہ کیا ،انہوں نے حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ضلع مری کے علاقے جھیکا گلی میں پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کے مقام کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عمر اویس کیانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر اشفاق سلہری، اسسٹنٹ کمشنر مری ارشد اقبال سمیت ضلع انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا ئے ۔ حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔