مری ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،50لٹر ملاوٹی دوددھ تلف
مری (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے مین پھگواڑی روڈ پر واقع ملک شاپ کے خلاف کارروائی کی ۔۔
جہاں سے دودھ کے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے بعد ازاں سیمپلز ملاوٹ ثابت ہونے پر فیل قرار پائے سیمپلز فیل ہونے پر متعلقہ ملک شاپ کو سیل کر دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا مزید کارروائی کے دوران 50 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ۔