چاندنی چوک فلائی اوور کے اطراف نصب پلانٹرز کو خوبصورت، پھولوں سے سجا دیا گیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جاری اقدامات کے۔۔۔
سلسلے میں چاندنی چوک فلائی اوور کے اطراف اور اس پر نصب پلانٹرز کو خوبصورت اور پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔ موسمی پھولوں کی شجرکاری اور تزئین و آرائش کا یہ سلسلہ شہر کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے تاکہ راولپنڈی کو ایک خوبصورت، صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنایا جا سکے۔