بے روزگاری بارے عالمی بینک کی رپورٹ وارننگ، پاکستان عوامی تحریک
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر میاں ریحان مقبول نے عالمی بینک کی۔۔۔
اس رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں آئندہ 10سے 15سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ حکومتوں، پالیسی ساز اداروں اور تعلیمی شعبہ کیلئے واضح وارننگ ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بے روزگاری سماجی اور معاشی بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔